Live Updates

خفیہ ہاتھ نے پیپلز پارٹی امیدواروں پر تحریک انصاف میں شمولیت کے لیے دباو ڈالنا شروع کردیا،قیادت پریشان

پیپلز پارٹی کے امیدواروں پر تحریک انصاف میں شرکت کے لیے دباو ڈالا جارہا ہے، خورشید شاہ نے آصف زرداری کو خط لکھ دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 22 جون 2018 19:11

خفیہ ہاتھ نے پیپلز پارٹی امیدواروں پر تحریک انصاف میں شمولیت کے لیے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جون 2018ء) : خفیہ ہاتھ نے پیپلز پارٹی امیدواروں پر تحریک انصاف میں شمولیت کے لیے دباو ڈالنا شروع کردیا،قیادت پریشان ہوگئی۔سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے سابق صدر آصف علی زرداری کو خط لکھ دیا ہے جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدواروں پر تحریک انصاف میں شرکت کے لیے دباو ڈالا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کے دن قریب سے قریب تر آرہے ہیں۔

سیاسی جماعتوں نے الیکشن کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملات جاری و ساری ہیں۔دوسری جانب تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن سمیت متعدد جماعتوں میں ٹکٹوں کی تقسیم پر تنازعہ شروع ہوچکا ہے۔ایسے اداروں کی جانب سے الیکشن کی تمام تر کاروائی کو تیزی سے آگے بڑھائی جارہی ہے۔تاحال سیاسی وفاداریوں کو تبدیل کئیے جانے کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے تحریک انصاف کافی قسمت کی دھنی ثابت ہوئی ہے جس میں گزشتہ ایک سال میں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی سمیت متعدد جماعتوں کے سیاسی نام شامل ہو چکے ہیں۔اس حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ خفیہ ہاتھ نے پیپلز پارٹی امیدواروں پر تحریک انصاف میں شمولیت کے لیے دباو ڈالنا شروع کردیا جس کے باعث پیپلز پارٹی کی قیادت سخت پریشان ہے۔سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے سابق صدر آصف علی زرداری کو خط لکھ دیا ہے جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدواروں پر تحریک انصاف میں شرکت کے لیے دباو ڈالا جارہا ہے۔

جمعرات کو نوڈیرو میں ہونے والے اجلاس میں بھی خورشید شاہ اور پیپلز پارٹی پر خفیہ ہاتھ کے دباو کا ذکر سر فہرست رہا۔سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔تاہم پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جیالے کسی بھی قسم کا دباو قبول نہ کریں اور جم کر الیکشن لڑیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات