تحر یک انصاف کا سابق وزیر خزانہ پنجاب کی بطور وائس چیئرپرسن پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی تعیناتی رکوانے کا مطالبہ

جمعہ 22 جون 2018 20:44

تحر یک انصاف کا سابق وزیر خزانہ پنجاب کی بطور وائس چیئرپرسن پنجاب سوشل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) تحر یک انصاف نے نگران وزیر اعلی سے سابق وزیر خزانہ پنجاب کی بطور وائس چیئرپرسن پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی تعیناتی رکوانے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی سینئر رہنما عندلیب عباس کی جانب سے نگران وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری رضوی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ عائشہ غوث پاشا نون لیگ کی حکومت میں پنجاب کی وزیر خزانہ رہی ہیں، عائشہ غوث پاشا کو 4 جون کو پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کا وائس چیئرمین تعینات کیا گیاخط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب سوشل پروٹیکشن اٹھارٹی کے ذریعے ہزاروں ضرورت مند شہریوں کو امدادی رقوم دی جاتی ہیں، عائشہ غوث پاشا کی تعیناتی پنجاب میں انتخابات کی شفافیت کیلئے بڑا دھچکہ ثابت ہوسکتی ہے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ نگران وزیر اعلی تعیناتی کا فوری نوٹس لیں اور اسے معطل کرنے کیلئے احکامات صادر کریں۔