Live Updates

حتمی فہرست سے پہلے مکمل چھان بین کروں گا،عمران خان

ایک ہفتے میں ٹکٹوں کی تقسیم پرمکمل انکوائری کی ہے، کہیں میرٹ کی خلاف ورزی ہوئی تودرست کیا جائے گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ٹویٹر پرناراض کارکنان کوپیغام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 جون 2018 19:02

حتمی فہرست سے پہلے مکمل چھان بین کروں گا،عمران خان
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جون 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حتمی فہرست جاری کرنے سے پہلے مکمل چھان بین کروں گا،ایک ہفتے میں ٹکٹوں کی تقسیم پرمکمل انکوائری کی،کہیں میرٹ کی خلاف ورزی ہوئی تودرست کیا جائےگا۔ انہوں نے ٹکٹوں کی تقسیم پرناراض ارکان کوٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ ایک ہفتے میں ٹکٹوں کی تقسیم پرمکمل انکوائری کی۔

یقین دلاتا ہوں کہ حتمی فہرست جاری کرنے سے پہلے مکمل چھان بین کروں گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کہیں میرٹ کی خلاف ورزی ہوئی تودرست کیا جائےگا۔ دوسری جانب تحریک انصاف میں انتخابی ٹکٹس کی تقسیم کے حوالے سے پارلیمانی بورڈ کے بہت کم فیصلے تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈز نے تمام حلقوں کے ٹکٹس فائنل کرلیے ہیں، جبکہ حتمی اعلان 24 جون کوہوگا۔

(جاری ہے)

اسی طرح تحریک انصاف نے پارلیمانی بورڈ25 جون کوتحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پارلیمانی بورڈ تحلیل ہونے کے بعد اختیارعمران خان کے پاس چلا جائے گا۔ الیکشن کمیشن میں ٹکٹیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 29 جون ہے۔ پی ٹی آئی28 جون تک ملک بھرمیں امیدواروں کوٹکٹیں جاری کردے گی۔ واضح رہے تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم پرتحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کارکنان نے بنی گالہ کے سامنے احتجاج کیا۔

جس میں پارٹی کارکنان نے شدید تحفظات کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی قیادت نے ٹکٹس کی تقسیم میرٹ پر نہیں کی۔ اسی طرح مسلم لیگ ن میں بھی ٹکٹس کی تقسیم پراحتجاج جاری ہے۔ مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن زعیم حسین قادری نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ زعیم قادری نے کہا کہ میں حمزہ شہبازشریف کے بوٹ پالش نہیں کرسکتا۔میں سید ہوں۔

اولاد امام حسین ہوں۔جان دے سکتا ہوں عزت نہیں دوں گا۔لاہور تمہاری اور تمہارے باپ کی جاگیرنہیں ہے۔تمہیں سیاست کرکے دکھاؤں گا۔انہوں نے کہاکہ میں تمہاری نوکری نہیں کروں گا۔میں نوکری عوام کی کروں گا۔تم اپنے لاڈلوں ،بوٹ پالشیوں اور مالشیوں کولاؤ۔میرا الیکشن تمہارے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹکٹ کی بات نہیں ہے۔بس آج میرے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ جانتے ہیں کہ آپ دس سالوں میں کسی سے بھی نہیں ملے تھے۔میں پنجاب کے ورکرزکے پاس جاؤں گا۔اور آپ کیخلاف جنگ لڑوں گا۔میں پچھلے دس سالوں میں میرا کیا حال تھا یہ بھی بتادوں گا۔انہوں نے کہا کہ این اے133سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلا ن کرتا ہوں۔چیلنج کرتا ہوں کہ الیکشن جیت کردکھاؤں گا۔پی پی 167سے میراچھوٹا بھائی آصف بیگ امیدوار ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات