لاہور قلندر ز کاجنوبی افریقی بورڈ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کیا

جمعہ 22 جون 2018 20:34

لاہور قلندر ز کاجنوبی افریقی بورڈ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل ) کی ناکام مگر مقبول ٹیم لاہور قلندر ز کے مالکان جنوبی افریقیبورڈ کے زیراہتمام اپنی قلندر ٹیم چھن جانے پر خاموش بیٹھنے کے بجائے قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور قلندرز کے مالک عاطف رانا نے کرکٹ جنوبی افریقہ کے زیراہتمام مجوزہ گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں ڈربن قلندرز کے نام سے فرنچائزڈ خریدی تھی لیکن اب کرکٹ جنوبی افریقہ نے کسی اور نام سے ٹی ٹوئنٹی لیگ شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے فرنچائزڈ نئے مالکان کو بیچنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈربن قلندرز کے مالکان کا کہنا ہے کہ ہمارے بغیر جنوبی افریقہ میں کسی لیگ کا انعقاد معاہدے کی خلاف ورزی ہے، جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے گذشتہ سال پہلے یہ ٹی 20لیگ ملتوی کردی اور پھر اس لیگ کو ختم کرکے نئے نام سے لیگ کرانے کا اعلان کیا ہے۔ نئی لیگ میں تمام آٹھ پرانے مالکان کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔