سول ڈیفنس کے رضاکاروں کا چارسدہ پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پولیس نے پیسوں کے لئے دریا میں نعش ڈھونڈنے والے سول ڈیفنس کے رضا کار اہلکاروں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جبکہ دریا میں نہانے والے بعض افراد سے پیسے لیکر گرفتاری کے بعد ان کو چھوڑ دیا ہے جو سراسر غیر قانونی ہے ، ڈی پی او چارسدہ کرپٹ ایس ایچ او کے خلاف فوری کاروائی کرے، مظاہرین

جمعہ 22 جون 2018 20:25

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) سول ڈیفنس کے رضاکاروں کا چارسدہ پولیس کے خلاف چارسدہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔پولیس نے پیسوں کے لئے دریا میں نعش ڈھونڈنے والے سول ڈیفنس کے رضا کار اہلکاروں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جبکہ دریا میں نہانے والے بعض افراد سے پیسے لیکر گرفتاری کے بعد ان کو چھوڑ دیا ہے جو سراسر غیر قانونی ہے ۔

ڈی پی او چارسدہ کرپٹ ایس ایچ او کے خلاف فوری کاروائی کرے، مظاہرین کا خطاب تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے چارسدہ پریس کلب کے سامنے سول ڈیفنس کے رضا کار اہلکاروں نے رضا کاروں کے انچارج بشیر خان کے قیادت میں چارسدہ پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے مقررین نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے دریائوں میں نہانے پر دفعہ 144کے تحت پابندی لگا دی تھی جس پر عمل درآمد کرنے میں پولیس مکمل طور پر ناکام ہو گئی جس کی وجہ سے عید کے دنوں میں ایک 14سالہ بچہ دریا میں ڈوب گیا جس کی نعش کی تلاش سول ڈیفنس کے رضا کار اہلکاروں کی جانب سے جاری تھی کہ اس دوران پڑانگ پولیس کے ایس ایچ او نے ان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور انہیں جیل بھیج دیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ ایس ایچ او پڑانگ نے گرفتار اہلکاروں سے پیسوں کا مطالبہ کیا جس کے ادائیگی سے انکار پر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جب کہ دیگر افراد سے پیسے لیکر ان کو چھوڑ دیا ہے ۔اس موقع پر انہوں نے ڈی پی او چارسدہ سے کرپٹ ایس ایچ او منظور خان کے خلاف فوری طور پر قانونی کاروائی کرنے اور ان کو ضلع بد رکرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :