Live Updates

تحریک انصاف کا ٹکٹ مانگنے کی مجھے کوئی ضرورت نہیں

عمران خان نے بنی گالہ میں مجھے سے بھی زیادہ بڑے کتے باندھ رکھے ہیں: چوہدری نذیر جٹ

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 جون 2018 18:43

تحریک انصاف کا ٹکٹ مانگنے کی مجھے کوئی ضرورت نہیں
بورے والا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جون 2018ء) چوہدری نذیر جٹ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا ٹکٹ مانگنے کی مجھے کوئی ضرورت نہیں، عمران خان نے بنی گالہ میں مجھے سے بھی زیادہ بڑے کتے باندھ رکھے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے پنجاب میں اپنے بے حد مضبوط 3 امیدواروں سے ٹکٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف نے نذیر جٹ خاندان کو دیے گئے ٹکٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تحریک انصاف نے اپنے مضبوط ترین امیدواروں عائشہ نذیر جٹ اور ان کے والد کو دیے گئے ٹکٹ منسوخ کردیے۔ بورے والا کے حلقہ این اے 162، پی پی 229، پی پی 230 سے بالترتیب عائشہ نزیر جٹ، چودھری نزیر جٹ اور عبدالحمید بھٹی کو دی گئی پارٹی ٹکٹس کینسل کردی گئی ہیں۔ آنے والے دنوں میں ان سیٹوں پر نئے امیدواروں کا فیصلہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان رہنماوں کے ٹکٹس پارٹی کارکنوں کے احتجاج اور عائشہ نذیر جٹ کے اقامہ منظر عام پر آ جانے کے باعث منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پارٹی کی جانب سے ان حلقوں میں دوبارہ سے عوامی رائے پر مبنی سروے کروایا جائے گا۔ پھر سروے کے نتائج کی بنیاد پر دوبارہ سے ٹکٹس کی تقسیم کی جائے گی۔ تاہم واضح رہے کہ نذیر جٹ خاندان کی عائشہ نذیر جٹ اور ان کے والد چوہدری نذیر جٹ مذکورہ حلقوں کے مضبوط ترین امیدوار تصور کیے جاتے ہیں۔ ماضی میں نذیر جٹ خاندان کے امیدوار ان حلقوں سے باآسانی فتح حاصل کرتے رہے ہیں۔

تاہم 2010 میں چوہدری نذیر جٹ کی ڈگری جعلی نکلنے کے بعد نذیر جٹ خاندان کی سیاست کو خاصا جھٹکا لگا تھا، بعد چوہدری نذیر جٹ کی صاحبزادی عائشہ نذیر جٹ جو بیرون ملک مقیم تھیں، انہوں نے پاکستان واپس آ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرکے اپنی سیاست کا آغاز کیا اور اپنے خاندان کی سیاست کو بھی سہارا دینے میں کامیاب ہوئی تھیں۔ تاہم عائشہ نذیر جٹ کو بھی سعودی عرب کا اقامہ رکھنے کے باعث سیاسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔

اب اس تمام صورتحال پر چوہدری نذیر جٹ کی جاب سے شدید ردعمل دیا گیا ہے۔ چوہدری نذیر جٹ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا ٹکٹ مانگنے کی مجھے کوئی ضرورت نہیں ہے۔ چوہدری نذیر جٹ کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان نے بنی گالہ میں مجھے سے بھی زیادہ بڑے کتے باند رکھے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات