ٹیکس ایمنسٹی سکیم کو کامیاب بنانے کے لئے اسکی مدت میں توسیع کی جائے ‘پیاف

ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے ملک کا ریونیو بہتر خسارہ کم جبکہ ادائیگیوں کا توازن اور زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہو جائیں گے

جمعہ 22 جون 2018 20:16

ٹیکس ایمنسٹی سکیم کو کامیاب بنانے کے لئے اسکی مدت میں توسیع کی جائے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشنز فرنٹ(پیاف ) نے کہا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لئے ضروری ہے کہ اس سکیم کی مدت میں توسیع کی جائے۔ اس سکیم کی مدت میں* توسیع اس مزید کامیاب بنانے میں مدد دے گی ۔ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے صنعتی وتجارتی پھیلائو میں اضافہ اور معیشت مستحکم ہو گی جبکہ حکومت کی آمدنی میں 50 ارب تک کا اضافہ ہو گا اور اس کے اثرات دوسرے شعبوں تک بھی منتقل ہوں گے۔

ٹیکس ایمنسٹی سکیم معیشت پر سے دبائو ختم کرے گی اور تاجر بھی اپنے اثاثہ جات قانونی بنا سکیں گے۔ گزشستہ روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے چیئر مین پیاف عرفان اقبال شیخ ِ ، وائس چیئر مین پیاف تنویر احمد صوفی اور خواجہ شاہزیب اکرم نے کہا کہ حکومت نے فائلرز اور نان فائلرز دونوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے بہترین پیکج دیا ہے چونکہ غیر ملکی قرضوں پر زیادہ عرصے تک انحصار نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ ملکی مفاد کے خلاف ہیں۔

(جاری ہے)

امھوں نے بزنس کمیونٹی سے کہا ہے کہ حکومتی رعایت سے استفادہ کر کے خود کو ٹیکس نیٹ میں شامل کروائیں اور محب وطن کا ثبوت دیں تاکہ جو لوگ بر وقت ٹیکس ادا کرتے ہیں ان کی حوصلہ شکنی نہ ہو۔وائس چیئرمین شاہزیب اکرم نے کہا کہ اس سکیم سے ملک کا ریونیو بہتر خسارہ کم جبکہ ادائیگیوں کا توازن اور زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہو جائیں گے اور اسکے ساتھ ساتھ ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہو گا جو کہ ٹیکس دہندگان کا دیرینہ مطالبہ ہے۔ یہ سکیم ملکی و غیر ملکی پاکستانیوں کے لئے سنہری موقع ہے۔

متعلقہ عنوان :