پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے 25 کھلاڑیوں کے نام فائنل کر لیے،

اعلان چند روز میں متوقع کھلاڑیوں کی آمدن ڈبل کردی گئی ، اے کیٹیگری کو 5لاکھ کے بجائے 10لاکھ ، بی کٹیگری کے کھلاڑیوں کو 3لاکھ 45ہزار کی بجائے 7لاکھ روپے دئیے جائیں گے‘ذرائع

جمعہ 22 جون 2018 20:16

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے 25 کھلاڑیوں کے نام فائنل کر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے 25 کھلاڑیوں کے نام فائنل کر لیے ، بابر اعظم کی بی کیٹیگری سے اے کیٹیگری میں ترقی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کرکٹرز کیلئے نیا سینٹرل کنٹریکٹ تیار کر لیا اور چند روز میں باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا۔ بلے باز بابر اعظم کی بی کیٹیگری سے اے کیٹیگری میں ترقی متوقع ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بورڈ سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی آمدن ڈبل کردی گئی ہے، اے کیٹیگری کو 5لاکھ کے بجائے 10لاکھ روپے ملیں گے، بی کٹیگری کے کھلاڑیوں کو 3لاکھ 45ہزار کی بجائے 7لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔سی کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کی آمدن 1لاکھ 98ہزار سے بڑھا کر 5لاکھ روپے کر دی گئی، ڈی کٹیگری کے کھلاڑیوں کی ماہانہ تنخواہ 1لاکھ کی بجائے اب 3لاکھ روپے ہوگی، 10کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ سے فارغ کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔