Live Updates

شہباز شریف سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ، اپنے فیصلے پر نظر ثانی نہیں کروں گا ‘زعیم حسین قادری

آزاد حیثیت میں قومی اسمبلی کا انتخاب لڑنے کا فیصلہ حتمی ہے، پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہوں گا‘گفتگو

جمعہ 22 جون 2018 20:16

شہباز شریف سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ، اپنے فیصلے پر نظر ثانی نہیں کروں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے باغی رہنما سید زعیم حسین قادری نے مسلم لیگ (ن) سے متعلق اپنے فیصلہ پر نظرثانی نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد حیثیت میں لاہور سے قومی اسمبلی کا انتخاب لڑنے کا فیصلہ حتمی ہے، تحریک انصاف میں شامل نہیں ہوں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور میرے درمیان کوئی رابطہ نہیں ہوا، میں مسلم لیگ (ن) کے حوالے سے اپنے فیصلے پر نظرثانی نہیں کروں گا۔

جب میں نے فیصلہ تبدیل نہیں کرنا تو رابطوں کی کوئی اہمیت اور ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ آزاد حیثیت میں قومی اسمبلی کا انتخاب لڑنے کا فیصلہ حتمی ہے۔پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت قبول کرنے سے متعلق سوال پر زعیم قادری نے کہا کہ میں پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہوں گا، میں اپنی جگہ پر مضبوطی سے کھڑا ہوں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات