Live Updates

پاناما میں متعدد کمپنیوں کے مالک زلفی بخاری کو نیب راولپنڈی نے 25 جون کو طلب کر لیا

جمعہ 22 جون 2018 20:16

پاناما میں متعدد کمپنیوں کے مالک زلفی بخاری کو نیب راولپنڈی نے 25 جون ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) پاناما میں متعدد کمپنیوں کے مالک زوالفقار بخاری عرف زلفی بخاری کو نیب راولپنڈی نے پیر 25 جون کو طلب کر لیا ہے اس حوالے سے ذرائع نے این این آئی کو بتایا کہ قومی احتساب بیورو نے پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کی آف شور کمپنیوں کی تحقیقات شروع کی تھیں اور نیب نے امسال فروری میں زلفی بخاری کو سمن جاری کیا تھا کہ وہ نیب میں پیش ہوکر اپنی آف شور کمپنیوں کی تفصیلات پیش کریں تھا مگر وہ27 فروری کو نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کی بجائے لندن چلے گئے تھے جس پر ان کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا زرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے زلفی بخاری کو اب 25 جون کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات