Live Updates

این اے 243میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی الیکشن ٹریبونل میں چیلنج

عمران خان نے کاغذات نامزدگی پر خود دستخط نہیں کیئے، درخواست گزار کا موقف

جمعہ 22 جون 2018 20:13

این اے 243میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی الیکشن ٹریبونل میں چیلنج
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) جاوید راں ایڈووکیٹ نے این اے 243میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کردیا، اپیل میں بتایا گیا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی پر خود دستخط نہیں کیئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو این اے 243میں عمران خان کے کاغذات کی منظوری الیکشن ٹربیونل میں پھر چیلنج کی گئی، جاوید راں ایڈووکیٹ نے بھی عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کردیا، اپیل میں بتایا گیا کہ عمران خان نے کاغذٓت نامزدگی پر خود دستخط نہیں کیے۔

جاوید راں نے بتایا کہ حلف نامہ پر بھی عمران خان کی جگہ کسی اور کے دستخط ہیں، اپیل میں کہا گیا کہ ریٹرننگ افسر کا فیصلہ غیر قانونی قراد دیا جائے ، عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کو کالعدم قراردیا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات