ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مدت 30 جون تک ہے،ترجمان ایف بی آر

اسکیم ملکی اور غیر ملکی اثاثے ظاہر کرنے کیلئے جاری کی گئی، ٹیکس ایمنسٹی سے کوئی مجرم فائدہ نہیں اٹھاسکتا، اسکیم سیاسی اور عوامی عہدیداروں کے لیے نہیں، ترجمان ایف بی آر ڈاکٹر اقبال کا پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 22 جون 2018 20:13

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مدت 30 جون تک ہے،ترجمان ایف بی آر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے ترجمان ڈاکٹر اقبال نے کہا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مدت 30 جون تک ہے،ملکی اور غیر ملکی اثاثے ظاہر کرنے کیلئے اسکیم جاری کی گئی، ٹیکس ایمنسٹی سے کوئی مجرم فائدہ نہیں اٹھاسکتا، اسکیم سیاسی اور عوامی عہدیداروں کے لیے نہیں۔ جمعہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر اقبال نے بتایا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مدت 30 جون تک ہے، اسکیم کی مدت میں توسیع کا اختیار نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملکی اور غیر ملکی اثاثے ظاہر کرنے کیلیے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم جاری کی گئی، اسکیم سے زیادہ سے زیادہ لوگ فائدہ اٹھائیں کیونکہ اسکیم کی ناکامی کے نتائج برے ہوں گے۔ڈاکٹر اقبال نے کہا کہ اسکیم کے تحت ملکی اثاثے ظاہر کرنے پر 5 فیصد اور غیر ملکی اثاثے ظاہر کرنے پر 2 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔ترجمان ایف بی آر نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی سے کوئی مجرم فائدہ نہیں اٹھاسکتا جب کہ اسکیم سیاسی اور عوامی عہدیداروں کے لیے نہیں ہے اور اسکیم سے حاصل ہونیوالی آمدن کیبارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔

متعلقہ عنوان :