ایون فیلڈ ریفرنس، نواز شریف لندن فلیٹس کے بینفیشل اونر ہیں نہ ہی ان فلیٹس سے ان کا کوئی تعلق،خواجہ حارث

نیب کی دستاویزات میں نواز شریف کا کہیں بھی نام نہیں،استغاثہ کو لندن فلیٹس کی ملکیت بھی ثابت کرنا تھی،نیب ابھی تک کیس ہی نہیں بنا سکا، نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کے احتساب عدالت میں دلائل

جمعہ 22 جون 2018 20:13

ایون فیلڈ ریفرنس، نواز شریف لندن فلیٹس کے بینفیشل اونر ہیں نہ ہی ان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں حتمی دلائل دیتے ہوئے خواجہ حارث ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نواز شریف لندن فلیٹس کے بینفیشل اونر ہیں نہ ہی ان فلیٹس سے ان کا کوئی تعلق ہے،نیب نے جو دستاویزات پیش کی ہیں ان میں نواز شریف کا کہیں بھی نام نہیں،،استغاثہ کو لندن فلیٹس کی ملکیت بھی ثابت کرنا تھی،نیب ابھی تک کیس ہی نہیں بنا سکا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی،شریف خاندان کیوکیل خواجہ حارث نے آج چوتھے روز دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ جو دستاویزات پیش کی گئی ہیں نواز شریف کا کہیں بھی نام نہیں ،،کسی بھی آف شور کمپنی سے نواز شریف کا کوئی تعلق نہیں ،،خواجہ حارث نے کہاکہ کچھ دستاویزات نیب کی جانب سے پیش کی گئی ایون فیلڈ سے ان کا کوئی تعلق نہیں،،چارج شیٹ میں کہیں بھی ایون فیلڈ کا ذکر نہیں ہے،،خواجہ حارث نے کہاکہ نیب نے جس متفرق درخواست اور طارق شفیع کے بیان خلفی پر استغاثہ نواز شریف پر انحصار کر رہی ہے اس میں کہیں زکر نہیں ،،طارق شفیع کے دوسرے جمع کرائے گئے بیان خلفی میں بھی نواز شریف کا کہیں زکر نہیں ،،طارق شفیع کے مطابق 1978 میں میاں نواز شریف نے مل کے 751شیئرز فروخت کیے،،طارق شفیع کے مطابق 1980کے معاہدے میں نواز شریف نے خود کو گلف سٹیل مل سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا،خواجہ حارث نے کہاکہ یو اے ای سے جو ایم ایل اے کا جواب آئے ان میں نواز شریف کا نام نہیں ہے،،انھوں نے کہاکہ ابھی تک نیب کی جانب سے کیس اسٹیبلش نہیں کیا گیا،صفائی میں کچھ پیش کرنے کی ضرورت پیش نہیں آیا،،جو متفرق درخواستیں نواز شریف نے سپریم کورٹ میں جمع کائیں وہ استغاثہ ریکارڈ پر نہیں لائیں گئیں،،خواجہ حارث نے مزید کہا کہ ٹرسٹ ڈیڈ کا معاملہ مریم نواز اور حسین نواز کے درمیان ہے اس میں کوئی تیسرا شخص نہیں،،اس ٹرسٹ ڈیڈ کا بھی نواز شریف سے کوئی تعلق نہیں جڑتا۔