ساہیوال: این اے 147 اور 148سے مسلم لیگ (ق) کے رہنما نے اپنے اثاثے ظاہر کردیئے

جمعہ 22 جون 2018 19:49

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) مسلم لیگ (ق) کے رہنما سابق وزیرا عظم کے خصوصی مشیر این اے 147اور این این 148ساہیوال سے امیدوار رانا طارق جا وید نے ایک ارب 37کروڑ 28لاکھ روپے کے اثاثہ جات کا غذات نا مزدگی میں ظاہر کئے ہیں ۔پچھلے سال 13کروڑ رو پے آمدن میں اضافہ ہوا ۔ 18ہزار 498روپے ٹیکس کی ادائیگی کی ۔

(جاری ہے)

اثاثہ جات میں 4عدد فلیٹ دو عدد دوکانات کمرشل سنٹر فلپائن میں 5لاکھ امریکی ڈالر کی مالیت ہے ۔

آئرس سٹی پرائیویٹ لمیٹیڈ اور جنرل ٹریڈنگ بیس لاکھ رو پے کی سر مایہ کاری۔ شیر برادرز انٹر نیشنل 5لاکھ امریکی ڈالر کی سر مایہ کاری اور بینک میں کیش 85لاکھ روپے زر نقد ہے ۔فرید ٹائون میں 58سی کا گھر ہے اور دو گاڑیاں ہنڈا اور سو زوکی آٹو اور 30تو لے زیورات بھی ہیں ۔تعلیم ایم بی اے ہے۔