لاہور: ٹریکٹر ٹرالی کا آٹو رکشا اور موٹر سائیکل سے تصادم ، دو افراد شدید زخمی

جمعہ 22 جون 2018 19:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) فیروز پور روڈ پر ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کا آٹو رکشا اور موٹر سائیکل کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ حادثے میں ملوث ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ متعلقہ تھانے کی پولیس نے ٹریکٹر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :