لاہور:عام انتخابات کے ریٹرننگ سٹاف کی سات روزہ تربیت مکمل

جمعہ 22 جون 2018 19:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) ملک میں 25 جولائی کو ہونیوالے عام انتخابات کے ریٹرننگ سٹاف کی سات روزہ تربیت مکمل ہو گئی ہے۔ الیکشن کمیشن پنجاب کی جانب سے سات روزہ ٹریننگ کا اہتمام گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول میں کیاگیا۔ تربیت کے دوران ریٹرنگ سٹاف کو ضابطہ اخلاق سے آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں انہیں بتایا گیا کہ شناختی کارڈ کے بغیر کسی ووٹر کو ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ تاہم وہ شہری جن کے پاس میعاد ختم ہونوالے شناختی کارڈ ہیں انہیں ووٹ ڈالنے کی اجازت ہو گی۔ ضابطہ اخلاق میں یہ بھی کہا گیا کہ ریٹرننگ سٹاف کسی امیدوار مراسم نہیں رکھے گا۔ ریٹرننگ سٹاف ووٹ ڈالنے کیلئے آنے والے بزرگ خواتین اور خواجہ سرائوں سے تعاون کرے گا۔