Live Updates

رہنما تحریک انصاف ، امیدوار قومی اسمبلی عبدالعلیم خان کے اثاثے منظر عام پر آگئے

پاکستان میں 43 ، بیرون ملک 3 کاروباری کمپنیاں، ان کے نام 3 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چار گاڑیاں تین لینڈ کروزر اور ایک ہنڈا سوک شامل ہے

جمعہ 22 جون 2018 19:49

رہنما تحریک انصاف ، امیدوار قومی اسمبلی عبدالعلیم خان کے اثاثے منظر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور امیدوار قومی اسمبلی عبدالعلیم خان کے اثاثے بھی منظر عام پر آ گئے ہیں، جس کے مطابق عبدالعلیم خان کا پاکستان میں صرف 90 ہزار روپے کا کاروبار ہے۔

(جاری ہے)

اثاثوں کے مطابق ان کی پاکستان میں 43 اور بیرون ملک 3 کاروباری کمپنیاں ہیں جبکہ ان کے نام 3 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چار گاڑیاں ہیں جن میں تین لینڈ کروزر اور ایک ہنڈا سوک شامل ہے، اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق عبدالعلیم خان نے اپنے زیر استعمال فرنیچر کی مالیت 19 لاکھ 60 ہزار روپے ظاہر کی ہے، انہیں 2015ء سے 2017 تک تین سال کے عرصے میں ان کے اثاثوں میں 4 کروڑ 60 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ انہوں نے اس عرصے میں ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کا ٹیکس ادا کیا ہے، ان کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 92 کروڑ روپے بتائی گئی ہے، ان کے نام حصص کی مالیت 12 کروڑ 92 لاکھ روپے ہے، ان کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ وہ ایک ارب 27 کروڑ روپے کے مقروض ہیں، زیر استعمال جیولری کی قیمت 10 لاکھ روپے، 23 غیر ملکی دوروں پر آنے والے اخراجات 21 لاکھ روپے سے زائد بتائے گئے ہیں، ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی کمپنی سے 70 کروڑ روپے کا قرض لے رکھا ہے جبکہ انہوں نے اپنی پراپرٹی کی مالیت 16 کروڑ روپے ظاہر کی ہے، بیرون ملک کاروبار میں 81 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے، 9 لاکھ روپے کا بینک بیلنس ظاہر کیا گیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات