نواز شریف کی نیب ریفرنسز کا فیصلہ ایک ساتھ کرنے کی استدعا مسترد

جمعہ 22 جون 2018 19:46

نواز شریف کی نیب ریفرنسز کا فیصلہ ایک ساتھ کرنے کی استدعا مسترد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نیب ریفرنسز کا فیصلہ ایک ساتھ کرنے کی استدعا مسترد کردی ۔ عدالت عالیہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے محفوظ شدہ فیصلہ حکم دیا کہ حتمی دلائل جاری ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے درخواستین غیر موثر ہوچکی ہیں۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

جب سماعت شروع ہوئی تو شریف فیملی کے قانونی مشیر خواجہ حارث عدالت میں پیش نہیں ہوئے جبکہ کیپٹن (ر) صفدر اور مریم نواز کی جانب سے امجد پرویز ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیتے ہوئے استدعا کی کہ احتساب عدالت تینوں ریفرنسز کے فیصلوں کو ایک ساتھ سننے کی حامی بھر چکی ہے ۔ اب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ پراپرٹی کو مکمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر نے عدالت کو بتایا کہ دفاع میں گواہ نہ لانے پر ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ جلد آنے کی نوید سناتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی درخواستیں مسترد کردیں۔