Live Updates

تحریک انصاف کا پارلیمانی بورڈ25جون تک تحلیل کرنے کا فیصلہ

جمعہ 22 جون 2018 19:46

تحریک انصاف کا پارلیمانی بورڈ25جون تک تحلیل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) تحریک انصاف کا پارلیمانی بورڈ25جون تک تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کا پارلیمانی بورڈ 25 جون کو تحلیل کرنے کا فیصلہکرلیا گیا ہے اور تمام حلقوں کے ٹکٹس فائنل، حتمی اعلان 24 جون کو ہوگا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ پارلیمانی بورڈ تحلیل ہونے کے بعد اختیار عمران خان کے پاس چلا جائے گاتاہم پارلیمانی بورڈ کے بہت کم فیصلے تبدیل ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن میں ٹکٹیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 29 جون ہے اور پی ٹی آئی 28 جون تک ملک بھر میں امیدواروں کو ٹکٹیں جاری کردے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات