سابق صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نیب لاہور کے روبرو پیش

جمعہ 22 جون 2018 19:34

سابق صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نیب لاہور کے روبرو پیش
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما اور سابق صوبائی وزری صحت خواجہ سلیمان رفیق نیب لاہور کے روبرو پیش ہو گئے۔ نیب لاہور نے خواجہ سلیمان رفیق کو پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی میں شراکت داری کے حوالے سے طلب کر رکھا تھا۔ خواجہ سلیمان رفیق اس سے قبل بھی نیب لاہور کے روبرو پیش ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

جو گزشتہ روز دوسری مربتہ نیب آفس پہنچے جہاں نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے ان سے پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں سے متعلق مختلف سوالات کیے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نیب لاہور نے وزیر اعظم کے سابق سپیشل سیکرٹری فواد حسن فواد کو بھی آشیانہ اقبال سکینڈل کے حوالے سے طلب کر رکھا ہے۔ آخری اطلاعات تک وہ نیب لاہور میں پیش نہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :