ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پر ٹریبونل نے نوٹس جاری کردیا

جمعہ 22 جون 2018 19:26

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پر ٹریبونل نے نوٹس جاری کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان سے 25 جون کو جواب طلب کر لیا ۔ اپیل این اے 72 سے ووٹر زید لطیف کی جانب سے دائر کی گئی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ فردوس عاشق اعوان نے کاغذات نامزدگی میں شادی اور بچوں کا خانہ پر نہیں کیا ۔

فردوس عاشق اعوان کی تین جائیدادیں پیں جن کی تفصیلات کاغزات نامزدگی میں ظاہر نہیں کی گئیں۔فردوس عاشق اعوان پر اعتراضات دائر کیے مگر ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ٹریبونل فردوس عاشق اعوان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔