Live Updates

عمران خان کے این اے 131 سے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل دائر

جمعہ 22 جون 2018 19:26

عمران خان کے این اے 131 سے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل دائر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے این اے 131 سے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل دائر کر دی گئی۔ یہ اپیل ایڈووکیٹ مدثر چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اپیل کنندہ کا کہنا ہے کہ ریٹرنگ آفیسر نے حقائق کے برعکس عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور کیے، ریٹرنگ آفیسر نے موقف سنے بغیر ہی عمران خان کاغذات نامزدگی منظور کیے۔

عمران خان صادق اور امین نہیں ہیں۔ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں 2 بچوں کا ذکر کیا۔ عمران خان کی 1 بیٹی بھی ہے جس کا انہوں نے ذکر نہیں کیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان تمام دستاویزات سمیت خود پیش ہو کر تمام الزامات کا سامنا کریں۔ عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔ عدالت عمران خان کو انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نا اہل قرار دے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات