Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کا سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو آڑے ہاتھوں لے لیا

خاندان سمیت ایڈن ہائوسنگ سوسائٹی سے متعلق اربوں روپے کی کرپشن پر انکشاف افتخارمحمد چوہدری ان کی صاحبزادی ، داماد اور سمدھی کیخلاف بھرپور کارروائی کی جائے وہ ایڈن ہائوسنگ سوسائٹی جو ملکی تاریخ کا بڑا کرپشن سکینڈل ہے اس میں ملوث ہیں، نیب کو انکوائری کیلئے خط ایڈن ہائوسنگ میں بیوائوں ، یتیموں اور غریب ملازمین کی جمع پونجی پر ہاتھ صاف کیا گیا جن کے واضح شوائد نیب کو دے دیئے گئے ہیں، امید ہے نیب افتخار چوہدری کو کٹہرے میں لائے گی ، فواد چوہدری

جمعہ 22 جون 2018 19:24

پاکستان تحریک انصاف کا سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو آڑے ہاتھوں لے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کے خاندان سمیت ایڈن ہائوسنگ سوسائٹی سے متعلق اربوں روپے کی کرپشن پر انکشاف کرتے ہوئے نیب کو خط لکھ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

خط میں بتایا گیا ہے کہ افتخارمحمد چوہدری ان کی صاحبزادی ، داماد اور سمدھی کیخلاف بھرپور کارروائی کی جائے کیوکہ وہ ایڈن ہائوسنگ سوسائٹی جو ملکی تاریخ کا بڑا کرپشن سکینڈل ہے اس میں بھرپور ملوث ہیں اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ افتخار چوہدری ان کی بیٹی ، داماد اور سمدھی نے مبینہ طور پر قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے اورمعتبر ترین شوائد کے مطابق عدالت عظمیٰ کے واضح احکامات کے باوجود افتخار چوہدری اور دیگر کیخلاف کارروائی سے گریز پر ہمیں تشویش ہے ایڈن ہائوسنگ میں بیوائوں ، یتیموں اور غریب ملازمین کی جمع پونجی پر ہاتھ صاف کیا گیا جن کے واضح شوائد نیب کو دے دیئے گئے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ نیب بھرپور انداز میں اس میگا سکینڈل کی تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو کٹہرے میں لائے گا افتخار چوہدری کیخلاف کارروائی کیلئے قوم کی نگاہیں قومی احتساب بیورو کی جانب اٹھ رہی ہیں اور قوم جانا چاہتی ہے کہ آئینی طور پر بااختیار ادارے نے اب تک افتخار چوہدری ان کی صاحبزادی ، داماد اورسمدھی کیخلاف کیا کارروائی کی ہے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو کی جانب سے سابق چیف جسٹس اور ان کے خاندان کیخلاف انکوائری نہ کی گئی تو قومی ادارے کی ساکھ پر منفی اثرات مرتب ہونگے آئین کی بالادستی اور قانون کے یکساں نفاذ کیلئے ایسے بااثر افراد کیخلاف کارروائی ناگزیر ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات