Live Updates

چوہدری نثار کی خفیہ ملاقات نے ن لیگ میں ہلچل مچا دی

تحریک انصاف سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ، حلقے کی اہم شخصیات نے اپنا جھکائو سابق وفاقی وزیر کے پلڑے میں ڈال دیا چوہدری نثار کی تحریک انصاف کے اہم رہنمائوں سے خفیہ ملاقاتیں، حلقہ میں بھرپور تعاون کیلئے درخواست ، پی ٹی آئی تاحال کوئی فیصلہ نہ کرسکی

جمعہ 22 جون 2018 19:24

چوہدری نثار کی خفیہ ملاقات نے ن لیگ میں ہلچل مچا دی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے حلقہ کی اہم شخصیات کا جھکائو چوہدری نثار علی خان کی جانب ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق چکری میں ہونے والے چوہدری نثار علی خان کے جلسہ میں پاکستان تحریک انصاف کے متعدد یونین کونسلز کے چیئرمینوں کی شرکت نے عندیہ دیا ہے کہ پی ٹی آئی سابق وفاقی وزیر داخلہ کی جانب جھکائو رکھتی ہے تاہم اس حوالے سے پی ٹی آئی کی تردید نے تحریک انصاف کے یوسی چیئرمینوں کے مستقبل کے فیصلے پر بھی سوالیہ نشان کھڑا کردیا ہے دوسری جانب ذرائع کاکہنا ہے کہ چوہدری نثار علی خان نے پی ٹی آئی اے یوسی چیئرمینوں سمیت ان ناراض افراد کے پاس بھی جانے کیلئے مجبور ہیں جن پر چوہدری نثار علی خان نے نہ صرف انگلیاں اٹھائیں بلکہ اپنے اقتدار میں انہیں زیر عتاب لانے کیلئے متعدد بار اپنے غیض و غضب کا نشانہ بھی بنایا تھا چوہدری نثار علی خان کے انتہائی قریبی ذرائع کاکہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنمائوں سے خفیہ ملاقاتیں بھی کی ہیں اور انہیں اپنے حلقہ میں بھرپور تعاون کیلئے درخواست بھی کی ہے جس پر پی ٹی آئی کی جانب سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیاجاسکا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات