Live Updates

میرٹ کی خلاف ورزئی ہوئی تو درست کروں گا، عمران خان کی احتجاجی کارکنوں کو یقین دہانی

جمعہ 22 جون 2018 19:20

میرٹ کی خلاف ورزئی ہوئی تو درست کروں گا، عمران خان کی احتجاجی کارکنوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ٹکٹس کے حوالے تمام شکایت کنندگان کو یقین دلاتا ہوں کہ حتمی فہرست سے پہلے پوری چھان بین کروں گا، اگر کہیں میرٹ کی خلاف ورزی ہوئی تو درست کیا جائے گا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے میں ٹکٹوں کے حوالے سے انکوائری مکمل کی کہ کہیں ٹکٹوں کی تقسیم میں میرٹ کی خلاف ورزی تو نہیں ہوئی، انہوں نے ٹکٹس کے حوالے اپنے کارکنوں کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ حتمی فہرست کے اجراء سے قبل پوری چھان بین کریں گے اگر کہیں میرٹ کی خلاف ورزی ہوئی تو اسے درست کیا جائے گا۔۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات