ایاز صادق کے قبل از وقت دھاندلی الزامات ،انتخابی نتائج قبول نہ کرنے کی دھمکی دیدی

جمعہ 22 جون 2018 19:20

ایاز صادق کے قبل از وقت دھاندلی الزامات ،انتخابی نتائج قبول نہ کرنے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دھاندلی کے الزامات لگاہوئے الیکشن سے قبل انتخابی نتائج قبول نہ کرنے کی دھمکی دیدی ،سابق سپیکر سردار ایاز صادق کا چیف الیکشن کمشنر کو لکھا گیا خط منظر عام پر آگیا ، خط کے مطابق ریٹرننگ افیسر غلام مرتضیٰ اپل کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا گیالاہور کے حلقہ این اے 129 کے ریٹرننگ افیسر کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے گئے ،سردار ایا ز صادق نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ریٹرننگ افیسر مکمل طور پر جانبدار اور میرے سیاسی مخالف علیم خان کو سپورٹ کر رہے ہیں،مجھے ذاتی طور پر کاغزات کی جانچ پڑتال کے لیے بلایا گیاانہوں نے کہا کہ مجھ سے انتہائی توہین امیز سوالات کیے گئے جن کا کاغزات کی جانچ پڑتال سے تعلق نہ تھا،انہوں نے بتایا کہ ریٹرننگ افیسر مکمل طور پر جانبدار اور میرے سیاسی مخالف علیم خان کو سپورٹ کر رہے ہیںعلیم خان کو استثنی دے دیا گیاتاہم ہمارے احتجاج پر انھیں انیس جون کو بلایا گیا علیم خان کے پیش ہونے پر ریٹرننگ افیسر نے کہا کہ اپ کیو ائے اپ جائیں اپنی مہم چلائیںاپ کے کاغزات منظور ہو چکے ہین سپیکر قومی اسمبلی نے خط میں مزید لکھا کہ مجھ سے انتہائی توہین امیز سوالات کیے گئے جن کا کاغزات کی جانچ پڑتال سے تعلق نہ تھااورمیرے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات اور ترقیاتی کام کے بارے میں بھی غیر ضروری سوالات کیے گئے،انہوں نے اپیل کی کہ ریٹرننگ افیسر غلام مرتضیٰ اپل کو تبدیل کیا جائے کیونکہ اگر یہ ریٹرننگ افیسر برقرار رہے تو یہ قبل از انتخابات دھاندلی ہوگی اس صورت حال میں ہم بطور احتجاج الیکشن میں حصہ لیں گے ایا ز صادق نے خط کے اختطام میں کہا کہ اس ریٹرننگ افیسر کی طرف سے اعلان کردہ انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کرینگے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ظفر ملک