اکیسویں فیفا ورلڈ کپ 2018ء میں (کل) مزید تین میچ کھیلے جائینگے

دفاعی چیمپئن جرمنی کا ٹاکرا سویڈن سے ہوگا

جمعہ 22 جون 2018 18:58

اکیسویں فیفا ورلڈ کپ 2018ء میں (کل) مزید تین میچ کھیلے جائینگے
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) اکیسویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2018ء میں (کل) ہفتہ کو مزید تین میچ کھیلے جائینگے۔ روس میں عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک بڑی ٹیموں کی مایوس کن کارکردگی سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ میں آج کا پہلا میچ گروپ جی میں شامل ٹیموں بیلجیئم اور تیونس کے درمیان کھیلا جائیگا جو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا، دوسرا میچ گروپ ایف کی ٹیموں جنوبی کوریا اور میکسیکو کے درمیان کھیلا جائیگا جو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات دس بجے شروع ہوگا جبکہ تیسرا میچ بھی گروپ ایف میں شامل ٹیموں دفاعی چیمپئن جرمنی اور سویڈن کے درمیان کھیلا جائیگا یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات ایک بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 6 جولائی سے شروع ہوگا، میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 10 جولائی کو کھیلا جائیگا، دوسرا سیمی فائنل میچ 11 جولائی کو کھیلا جائیگا، تیسری پوزیشن کے لئے میچ 14 جولائی کو کھیلا جائیگا۔ میگا ایونٹ کے چیمپئن کا فیصلہ 15 جولائی کو ہوگا۔………… 06-18/--55

متعلقہ عنوان :