ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سنیئر کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے جہلم چکوال کے ٹرائلز کل ہوں گے

جمعہ 22 جون 2018 18:47

ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سنیئر کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے جہلم چکوال کے ٹرائلز کل ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ ((پی سی بی)) کے زیراہتمام ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سنیئر ٹورنامنٹ کیلئے ضلع جہلم کی ٹیم کے چنائو کیلئے اوپن ٹرائلز آکل ہفتہ کو صبح ساڑھے نو بجے ڈسٹرکٹ کرکٹ گرائونڈ، جہلممیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

ٹرائلز ریجنل ہیڈ کوچ صبیح اظہر کی نگرانی میں ہوں گے جبکہ خورشید احمد بٹ اور محمد مبشر ان کی معاونت کریں گے۔ ٹرائلز میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفید کٹ میں صبح ساڑھے نو بجے ڈسٹرکٹ کرکٹ گرائونڈ، جہلم میں رپورٹ کریں گے۔ پی سی بی کے مطابق یکم ستمبر 1993 کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی ٹرائلز میں شرکت کے اہل ہوں گے۔ واضح رہے کہ ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سنیئر ٹورنامنٹ جولائی میں شروع ہوگا۔۔