سٹیٹ بنک آف پاکستان کی مداخلت کے بعد ڈالر کی انٹر بنک قیمت میں 20 پیسے کی کمی

جمعہ 22 جون 2018 18:47

سٹیٹ بنک آف پاکستان کی مداخلت کے بعد ڈالر کی انٹر بنک قیمت میں 20 پیسے ..
․لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) سٹیٹ بنک آف پاکستان کی مداخلت کے بعد ڈالر کی انٹر بنک قیمت میں 20 پیسے کی کمی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس کمی کے ساتھ ڈالر کے انٹر بنک نرخ 122 روپے فی ڈالر ہو گئے ہیں جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 124 روپے اور قیمت فروخت 130 روپے 60 پیسے ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں ڈالر کی خرید وفروخت کا کام کرنے والے ڈیلروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات ڈالر کی قیمت بڑھتی ہوئی اڑان کے پیش نظر سٹیٹ بنک آف پاکستان نے ہنگامی اجلاس طلب کیا۔ ڈیلروں کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی واقع ہو گی۔

متعلقہ عنوان :