انتخابات 2018ء، الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ و ترسیل بار ے ایکشن پلان صوبائی الیکشن کمشنرز، پاکستان نیشنل سیکورٹی پرنٹنگ کارپوریشن ، پاکستان پوسٹ فائونڈیشن اورپاکستان پرنٹنگ کارپوریشن پریس اسلام آباد کو جاری کر دیا

جمعہ 22 جون 2018 18:18

انتخابات 2018ء، الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ و ترسیل بار ے ایکشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018ء کے انعقاد کے سلسلے میں بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ اور ترسیل کے حوالے سے ایکشن پلان چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز، پاکستان نیشنل سیکورٹی پرنٹنگ کارپوریشن ، پاکستان پوسٹ فائونڈیشن اورپاکستان پرنٹنگ کارپوریشن پریس اسلام آباد کو جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ایکشن پلان کے تحت تما م صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایات دی گئی ہیں کہ بیلٹ پیپرز کی تعداد کی تفصیل متعلقہ ریٹرننگ آفیسر ز سے حاصل کر کے مذکورہ بالا پرنٹنگ پریسز کو 30جون 2018ء تک فراہم کریں تاکہ بیلٹ پیرزکی پرنٹنگ کا کام فوری طور پر شروع کر دیا جائے۔ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ اور ترسیل کے دوران فول پروف سیکیورٹی کیلئے پاک فوج کو بھی مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔