الیکشن کمیشن سے متحدہ قبائل کے وفد کی ملاقات، فاٹا کیلئے قومی اسمبلی کیساتھ صوبائی اسمبلی میں نمائندگی کے موقف سے آگاہ کیا

الیکشن کمیشن کی وفد کو صوبائی اسمبلی کے انتخابات کم سے کم وقت میں کرانے کی ہر ممکن کوشش کی یقین دہانی

جمعہ 22 جون 2018 18:18

الیکشن کمیشن سے متحدہ قبائل کے وفد کی ملاقات، فاٹا کیلئے قومی اسمبلی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) متحدہ قبائل کے وفد نے الیکشن کمیشن سے ملاقات میں فاٹا انضمام کے بعد فاٹا کیلئے قومی اسمبلی کیساتھ صوبائی اسمبلی میں نمائندگی کا موقف پیش کیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے وفد کو صوبائی اسمبلی کے انتخابات کم سے کم وقت میں کرانے کی ہر ممکن کوشش کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو متحدہ قبائل کے وفد نے الیکشن کمیشن کیساتھ ملاقات کی اور فاٹا انضمام کے بعد فاٹا کیلئے قومی اسمبلی کیساتھ صوبائی اسمبلی میں نمائندگی کا موقف پیش کیا۔

لیکشن کمیشن نے متحدہ قبائل کو آگاہ کیا کہ آئین کے تحت الیکشن کمیشن 2018ء کے عام انتخابات کے بعد ایک سال کے اندر فاٹا کی 16 سیٹوں کی حلقہ بندیاں مکمل کریگا۔یہ حلقہ بندیاں الیکشنز ایکٹ 2017 کے قوانین کے مطابق ہوں گی کیونکہ فاٹا انضمام کے بعد الیکشن ایکٹ 2017 کو فاٹا کے علاقوں تک توسیع دی گئی ہے۔الیکشن کمیشن نے وفد کو یقین دہائی کرائی کہ صوبائی اسمبلی کے انتخابات کم سے کم وقت میں کرانے کی ہر ممکن کوشش کی جائیگی۔