پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے کاغذات نامزدگی کی منظوری چیلنج کردی گئی

جمعہ 22 جون 2018 17:59

پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے کاغذات نامزدگی کی منظوری چیلنج کردی ..
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے کاغذات نامزدگی کی منظوری چیلنج کردی گئی ہے ۔سابق صوبائی وزیراطلاعات کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل پیرعمرجان سرہندی نے دائر کی ہے۔

(جاری ہے)

اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شرجیل میمن نے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی ہے۔شرجیل میمن نیایک جگہ ڈیڑھ سوتولہ سونے کی قیمت ایک روپے لکھی ہے۔شرجیل میمن کے پاس ساڑھی4سوتولے سوناہے جس کی قیمت صرف 3لاکھ ظاہرکی گئی ہے۔ریٹرننگ آفیسر نے غیرقانونی طور پرشرجیل میمن کے کاغذات درست قرار دیئے ۔ریٹرننگ افسر کافیصلہ کالعدم اور شرجیل میمن کونااہل قراردیاجائے۔

متعلقہ عنوان :