Live Updates

عمران این اے 53سے کامیاب ہو کر وفاق سے منتخب ہونیوالے پہلے وزیر اعظم بنیں گے، بابر اعوان

جمعہ 22 جون 2018 17:57

عمران این اے 53سے کامیاب ہو کر وفاق سے منتخب ہونیوالے پہلے وزیر اعظم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء وسابق وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران این اے 53سے کامیاب ہو کر وفاق سے منتخب ہونیوالے پہلے وزیر اعظم بنیں گے ۔جمعہ کو الیکشن ٹربیونل میں پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ عدالت میں اعتراض یہ ہے کہ عمران خان کا فارم درست طریقے سے نہیں بھرا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق امیدوار اعتراضات نہیں اٹھا سکتے ۔کیا یہ اعتراض اٹھا سکتے ہیں یا نہیں، پہلے یہ بات واضح ہوگی ۔ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں تعیناتیوں کو سیاسی گردان رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حال میں ہونے والی تعیناتیوں میں جن کے تبادلے ہوئے ان کا تعلق سیاسی جماعتوں سے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ حسن عسکری سے پوچھتا ہوں آپ نے ایک بھی تبادلہ کیوں نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان این اے 53 سے الیکشن لڑیں گے اور وہ کامیاب ہو کر وفاق سے پہلے وزیر اعظم بنیں گے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات