ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی مدت 30 جون تک ہے، اس میں توسیع کا اختیار نہیں، ڈاکٹر اقبال

سکیم سے کوئی مجرم فائدہ نہیں اٹھا سکتا، سکیم سے حاصل ہونیوالی آمدنی بارے کچھ کہنا قبل ازوقت ہے، ترجمان ایف بی آر

جمعہ 22 جون 2018 17:57

ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی مدت 30 جون تک ہے، اس میں توسیع کا اختیار نہیں، ڈاکٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) فیڈرل بورڈ آیف ریونیو کے ترجمان ڈاکٹر اقبال نے کہاہے کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مدت 30 جون تک ہے، سکیم کی مدت میں توسیع کا اختیار نہیں، سکیم سے کوئی مجرم فائدہ نہیں اٹھا سکتا، اس سے حاصل ہونیوالی آمدنی بارے کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔جمعہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان فیڈرل بورڈ آف ریونیو ڈاکٹر اقبال نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی مدت 30 جون تک ہے، اسکیم کی مدت میں توسیع کا اختیار نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملکی اور غیر ملکی اثاثے ظاہر کرنے کیلئے ٹیکس ایمنسٹی سکیم جاری کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سکیم سے زیادہ سے زیادہ لوگ فائدہ اٹھائیں کیونکہ سکیم کی ناکامی کے نتائج برے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سکیم کے تحت ملکی اثاثے ظاہر کرنے پر 5 فیصد اور غیر ملکی اثاثے ظاہر کرنے پر 2 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔ترجمان ایف بی آر نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی سے کوئی مجرم فائدہ نہیں اٹھاسکتا جبکہ سکیم سیاسی اور عوامی عہدیداروں کیلئے نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیم سے حاصل ہونیوالی آمدن کے بارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔

متعلقہ عنوان :