گرتی ہوئی ملکی معیشت کو سہارا دینے کے لئے ایمنسٹی اسکیم کی کامیابی انتہائی ضروری ہے ، تاریخ بڑھائی جائے،میاں زاہد حسین
جمعہ 22 جون 2018 17:40
(جاری ہے)
IMFکے مطابق ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر کم از کم تین ماہ کے امپورٹ بلز کے برابر ہونے چاہئے۔
ڈالر کی قدر میں پچھلے 6ماہ کے دوران 15فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ پچھلے دو ہفتوں کے دوران ڈالر 6روپے مہنگا ہوا ہے جس سے پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں 15ارب ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے۔ موڈیز کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران مہنگا ئی کی شرح 4فیصد سے بڑھ کر 7فیصد ہونے کا امکان ہے۔ گزشتہ دو دنوں میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1324پوائنٹس کی کمی سے سرمایہ کاروں اور عوام کو284ارب روپے کا خسارہ ہوا ہے۔ میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ کاروبار اور سرمایہ کاری کی صورتحال منجمد اور رو بزوال ہے، جس کے باعث آئندہ آنے والے دنوں میں زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔سابقہ حکومت کی طرف سے برآمدی سیکٹر کو فراہم کردہ ترغیبات کے نتیجے میں برآمدات میں 2ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، تاہم اس میں مزید اضافہ ازبس ضروری ہے، ملک میں کاروبار کرنے کی لاگت کم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال میں بیلنس آف پیمِنٹ کا خسارہ 11ہزار ملین ڈالر سے بڑھ کر تقریباً16ہزار ملین ڈالر ہوگیا ہے۔میاں زاہد حسین نے کہاکہ سابقہ حکومت کی طرف سے اعلان کردہ ایمنسٹی اسکیم کو کامیاب کرکے اس مشکل صورتحال سے بچا جاسکتا ہے۔ حکومتی اداروں کے اندازے کے مطابق اگر ایمنسٹی اسکیم کامیاب ہوجاتی ہے تو ملک میں3تا5ارب ڈالر کی مالیت کے اثاثے ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے کے امکانات ہیں۔ ایمنسٹی اسکیم کی کامیابی کے لئے نگراں حکومت سنجیدہ کوششیں کررہی ہے اور پاکستان ٹیکس بار کی طرف سے دی گئی 17میں سے 16تجاویز منظور کرلی گئیں ہیں، جس سے امید کی جارہی ہے کہ متوقع نتائج حاصل ہوسکیں گے تاہم ایمنسٹی اسکیم کی آخری تاریخ 30جون میں اضافہ ناگزیر ہے۔ اگر ایمنسٹی اسکیم سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوئے تو کشکول توڑنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ جائیںگے اور پاکستان ایک بار پھر اس مشکل صورتحال سے نمٹنے کے لئے مجبوراًIMFکی کڑی شرائط پر مزید قرضہ حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔ معیشت کی گرتی صورتحال سے نمٹنا آنے والی منتخب حکومت کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج ہوگا، جو آسان نہیں۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ آنے والی حکومت کو معیشت کی اس ابتر صورتحال کو بہتر کرنے کے لئے اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ برآمدات میںخاطرخواہ اضافہ کرنے، بیرونی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے اور ملکی صنعتوں کو فروغ دینے کے لئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوںگے۔مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.