میرے کاغذات نامزدگی منظور ہوجائیں گے، میری کوئی جائیداد ہی نہیںہے ،ڈاکٹرفاروق ستار

ہمارا مشن مہذب لوگوں کو آگے لانا ہے جو ناراض لوگ تھے وہ اب ایم کیو ایم میں واپس آرہے ہیں،میڈیا سے بات چیت

جمعہ 22 جون 2018 17:39

میرے کاغذات نامزدگی منظور ہوجائیں گے، میری کوئی جائیداد ہی نہیںہے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے میرے کاغذات نامزدگی منظور ہوجائیں گے۔ میری کوئی جائیداد ہی نہیں ہے، بس کچھ ایسے دوست ہیں جو مدد کردیتے ہیں۔ ہمارا مشن مہذب لوگوں کو آگے لانا ہے جو ناراض لوگ تھے وہ اب ایم کیو ایم میں واپس آرہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ آر اوز نے حلقہ 245 سے میرے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے تھے اور بتایا گیا تھا کہ آپ کیخلاف دو مقدمات ہیں، جس میں مفروری ظاہر نہیں کی گئی تھی جس بنا پر میرے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے تھے۔ مقامی عدالت نے دونوں مقدمات میں ضمانت منظور کرلی ہے۔ جب بھی اس کیس کی سماعت ہوگی مجھے امید ہے میرے کاغذات منظور ہوجائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں فاروق ستار نے کہا کہ ہماری آپس کی لڑائی سے لوگ مایوس ہوگئے تھے جو لوگ اس خوش فہمی میں مبتلا تھے کہ ایم کیو ایم ختم ہوگئی اب وہ خود مایوس ہوں گے۔