Live Updates

مسلم لیگ ن میں انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا

بیگم کلثوم نوازکے قریبی رشتہ داربلال یٰسین کابھی این اے 125سے الیکشن لڑنے کا اعلان، این اے 125سے ٹکٹ کااصل حق دارمیں ہوں،پرویز ملک حقدار نہیں ہے۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 جون 2018 17:17

مسلم لیگ ن میں انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جون 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن میں انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا ہے،نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازکے قریبی رشتہ داربلال یٰسین نے بھی این اے 125سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ این اے 125سے ٹکٹ کااصل امیدواراور حق دارمیں ہوں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے قریبی رشتہ دار بلال یٰسین نے بھی ٹکٹوں کی تقسیم پرتحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

بلال یٰسین نے کہا کہ این اے 125سے ٹکٹ کااصل امیدواراور حق دارمیں ہوں۔انہوں نے پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا کہ این اے 125سے ٹکٹ کا حقدار امیدوار پرویز ملک نہیں ہے۔لہذاپارٹی قیادت پرویز ملک کی جگہ مجھے ٹکٹ دے۔دوسری جانب این اے 125سے مسلم لیگ ن کی رہنماؤں ایاز صادق اور پرویز ملک کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیے ہیں۔

(جاری ہے)

کاغذات نامزدگی پی ٹی آئی کی مدمقابل امیدوار یاسمین راشد نے چیلنج کیے ہیں۔

درخواست کنندہ کا اعتراض ہے کہ ریٹرننگ آفیسر نے سردار ایاز صادق اور پرویز ملک کے کاغذات نامزدگی حقائق کے برعکس منظور کیے۔سردار ایاز صادق اور پرویز ملک نے اثاثوں کی مکمل تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔اسی طرح این اے 125سے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھے ہیں۔واضح رہے گزشتہ روز ٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم پرتحفظات کا اظہار کرتے ہوئے زعیم قادری نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں حمزہ شہبازشریف کے بوٹ پالش نہیں کرسکتا۔میں سید ہوں۔اولاد امام حسین ہوں۔جان دے سکتا ہوں عزت نہیں دوں گا۔لاہور تمہاری اور تمہارے باپ کی جاگیرنہیں ہے۔تمہیں سیاست کرکے دکھاؤں گا۔انہوں نے کہاکہ میں تمہاری نوکری نہیں کروں گا۔میں نوکری عوام کی کروں گا۔تم اپنے لاڈلوں ،بوٹ پالشیوں اور مالشیوں کولاؤ۔میرا الیکشن تمہارے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹکٹ کی بات نہیں ہے۔بس آج میرے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ جانتے ہیں کہ آپ دس سالوں میں کسی سے بھی نہیں ملے تھے۔میں پنجاب کے ورکرزکے پاس جاؤں گا۔اور آپ کیخلاف جنگ لڑوں گا۔میں پچھلے دس سالوں میں میرا کیا حال تھا یہ بھی بتادوں گا۔انہوں نے کہا کہ این اے133سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلا ن کرتا ہوں۔

چیلنج کرتا ہوں کہ الیکشن جیت کردکھاؤں گا۔پی پی 167سے میراچھوٹا بھائی آصف بیگ امیدوار ہوگا۔انہوں نے کہا کہ زعیم حسین کی اہلیہ نے بھی مسلم لیگ ن کی مخصوص نشست کوچھوڑدیا ہے۔انہوں نے ایک سال پرکہا کہ جاوید ہاشمی بڑے رہنماء ہیں ایسے لوگوں کوضائع نہیں کرنا چاہیے۔جبکہ چوہدری نثار بڑے لیڈرہیں میں توچھوٹا آدمی ہوں۔انہوں نے کہا کہ پارٹیاں تبدیل کرنے والوں کومیں تسلیم نہیں کرتا۔میں مسلم لیگی ہوں ،اور ہمیشہ رہوں گا۔میری تین پشتوں میں مسلم لیگ ہے۔انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق میرے بڑے بھائی ہیں۔انہوں نے کوشش اس لیے کی ہے کہ میری اور ان کی ذات منسلک ہے۔کیونکہ میں اور وہ اکٹھے مار کھاتے رہے ہیں۔کلثوم نواز بہت اچھی عورت ہیں۔انہوں نے بہت پیار کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات