الیکشن کمیشن کی متحدہ قبائل کے وفد کو فاٹا میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کم سے کم وقت میں کرانے کی یقین دہانی

جمعہ 22 جون 2018 17:21

الیکشن کمیشن کی  متحدہ قبائل کے وفد کو فاٹا میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات ..
اسلام آبا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے متحدہ قبائل کے وفد کو فاٹا میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کم سے کم وقت میں کرانے کی ہر ممکن کوشش کی یقین دہانی کرا دی ۔جمعہ کو ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق متحدہ قبائل کے وفد نے الیکشن کمیشن کے ساتھ ملاقات کی۔ متحدہ قبائل کے وفد نے الیکشن کمیشن کو فاٹا انضمام کے بعد فاٹا کے لئے قومی اسمبلی کیساتھ صوبائی اسمبلی میں نمائندگی کا موقف پیش کیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے متحدہ قبائل کو آگاہ کیا کہ آئین کے تحت الیکشن کمیشن 2018ء کے عام انتخابات کے بعد ایک سال کے اندر فاٹا کی 16 سیٹوں کی حلقہ بندیاں مکمل کریگا۔ یہ حلقہ بندیاں الیکشنز ایکٹ 2017 کے قوانین کے مطابق ہوں گی کیونکہ فاٹا انضمام کے بعد الیکشن ایکٹ 2017 کو فاٹا کے علاقوں تک توسیع دی گئی ہے۔الیکشن کمیشن نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ صوبائی اسمبلی کے انتخابات کم سے کم وقت میں کرانے کی ہر ممکن کوشش کی جائیگی۔