الیکشن کمیشن کا بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ اور ترسیل کے دوران فول پروف سیکورٹی کیلئے پاک فوج کو مراسلہ جاری

جمعہ 22 جون 2018 17:21

الیکشن کمیشن  کا بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ اور ترسیل کے دوران فول پروف سیکورٹی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ اور ترسیل کے دوران فول پروف سیکورٹی کے لئے پاک فوج کو مراسلہ جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات 2018ء کے انعقاد کے سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ اور ترسیل کے حوالے سے ایکشن پلان چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز، پاکستان نیشنل سیکورٹی پرنٹنگ کارپوریشن ، پاکستان پوسٹ فانڈیشن اورپاکستان پرنٹنگ کارپوریشن پریس اسلام آباد کو جاری کر دیا ہے۔

اس ایکشن پلان کے تحت تما م صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایات دی گئی ہیں کہ بیلٹ پیپرز کی تعداد کی تفصیل متعلقہ ریٹرننگ آفیسر ز سے حاصل کر کے مذکورہ بالا پرنٹنگ پریسسز کو 30جون 2018ء تک فراہم کریں تاکہ بیلٹ پیرزکی پرنٹنگ کا کام فوری طور پر شروع کر دیا جائے۔ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ اور ترسیل کے دوران فول پروف سیکورٹی کے لئے پاک فوج کو بھی مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔