Live Updates

پیپلز پارٹی نے عمران خان کوغیرمعمولی پروٹوکول قبل از وقت دھاندلی قرار دیدیا

وزیرداخلہ،پی ٹی آئی کے کارکن کے طور پر کام کررہے ہیں، عمران خان کوغیرمعمولی پروٹوکول سوالیہ نشان اور قبل از وقت دھاندلی ہے،سابق چئیرمین سینٹ نئیربخاری کا بیان

جمعہ 22 جون 2018 17:21

پیپلز پارٹی نے عمران خان کوغیرمعمولی پروٹوکول قبل از وقت دھاندلی قرار ..
اسلام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے عمران خان کے لیے رینجرز کی سیکیورٹی پرسوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرداخلہ،پی ٹی آئی کے کارکن کے طور پر کام کررہے ہیں، عمران خان کوغیرمعمولی پروٹوکول سوالیہ نشان اور قبل از وقت دھاندلی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق چئیرمین سینٹ نئیربخاری نے الزام عائد کیاکہ وزیرداخلہ،پی ٹی آئی کے کارکن کے طور پر کام کررہے ہیں۔

نیئربخاری نے سوال اٹھایاکہ عمران خان کوغیرمعمولی پروٹوکول سوالیہ نشان ہے۔عمران خان کی سیکیورٹی کیلئی300 رینجرزاہلکاروں کی تعیناتی حیران کن ہے۔نیئربخاری نے احتجاجاً کہاکہ عمران خان کیلیے غیر معمولی پروٹوکول قبل از وقت دھاندلی ہے۔جنہیں دہشتگردوں سے خطرہ ہے،ان کیلیے کوئی سیکیورٹی نہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات