Live Updates

شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس دیکھ کر جواب دوں گا، کسی کے خلاف بات کرنا پسند نہیں کرتا،جہانگیر ترین

پی ٹی آئی کیلئے محنت کرتا رہوں گا، خان صاحب کی موجودگی میں سب نے پارلمینٹری بورڈ میں عہد کیا کہ کوئی اندرونی باتیں باہر نہیں کریںگے گا، دھرنے کی سیاست ہم نے خود اس ملک میں شروع کی ،، رہنما پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 22 جون 2018 17:21

شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس دیکھ کر جواب دوں گا، کسی کے خلاف بات ..
لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ میں نے شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس نہیں دیکھی ، میں پریس کانفرنس دیکھ کر جواب دوں گا، میں کسی کے خلاف بات کرنا پسند نہیں کرتا، میں پاکستان تحریک انصاف کیلئے محنت کرتا رہوں گا، خان صاحب کی موجودگی میں سب نے پارلمینٹری بورڈ میں عہد کیا کہ کوئی اندرونی باتیں باہر نہیں کریںگے گا، دھرنے کی سیاست ہم نے خود اس ملک میں شروع کی ہے۔

جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا ہم نے بہت محنت سے کام کیا ہے، 90فیصد ہمارے فیصلے ہوچکے ہیں، میں کسی کے خلاف بات کرنا پسند نہیں کرتا، میں نے شاہ محمود کی پریس کانفرنس نہیں دیکھی، میں اس پریس کانفرنس کو ضرور دیکھوں گا، وہ جواب دینے کے قابل ہی نہیں، میں نے سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرکے استعفیٰ دے دیا، میں بحیثیت ورکر کام کررہا ہوں ، مجھے کوئی مفاد نہیں، میں پاکستان تحریک انصاف کیلئے محنت کرتا رہوں گا، خان صاحب کی موجودگی میں سب سے پارلمینٹری بورڈ میں عہد لیاکہ کوئی اندرونی باتیں باہر نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

اگر کوئی اس عہد کو توڑ رہا ہے وہ اس کی سزا خود بھگتے گا، دھرنے کی سیاست ہم نے خود اس ملک میں کی ہے، عمران خان خود ٹکٹوں کی رہنمائی کررہے ہیں، جنوبی پنجاب کے ٹکٹوں کیلئے ہم نے ایک علیحدہ لسٹ بنا کر بھیجی تھی۔ بہت سے اپنے حلقے ہیں جہاں تحفظات موجود ہیں، ہم الیکشن میں دھاندلی نہیں ہونے دیں گے، پاک فوج کی نگرانی میں الیکشن ہوں گے، الیکشن کمیشن کا کام ہے اثاثوں کی جانچ پڑتال کرنا، نواز شریف اور زرداری حکومتی وسائل استعمال کرکے لاکھوں روپے کا نقصان کرتے تھے، ٹکٹوں کیلئے اگر کوئی دھرنا دینا چاہتا ہے تو یہ اسکی مرضی ہے ، ہر حلقے صرف تحریک انصاف کو جیتا کر عمران خان کو وزیراعظم بنانا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات