اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی نیب ریفرنسز پر ایک ساتھ حتمی دلائل کی درخواست غیر موثر قرار دیدی

نواز شریف کے وکیل ایون فیلڈ ریفرنس میں حتمی دلائل کا آغاز کر چکے ہیں، عدالتی فیصلہ

جمعہ 22 جون 2018 17:11

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی نیب ریفرنسز پر ایک ساتھ حتمی دلائل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کے تینوں ریفرنسزکا فیصلہ ایک ساتھ کرنیکی درخواست غیرموثرقرار دیتے ہوئے احتساب عدالت کو اپنی معمول کی کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کر دی اور کہا ہے کہ نواز شریف کے وکیل ایون فیلڈ ریفرنس میں حتمی دلائل کا آغاز کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی احتساب عدالت میں زیر سماعت تین ریفرنسز میں ایک ساتھ حتمی دلائل سے متعلق اپیل پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا دیا ہے جس میں عدالت نے کہا کہ نواز شریف کے وکیل ایون فیلڈ ریفرنس میں حتمی دلائل کا آغاز کر چکے ہیں اس لیے درخواست گزار کی اپیل غیر موثر ہوچکی ہے۔