امریکی خاتون اول کی زیب تن کی ہوئی جیکٹ سوشل میڈیا پر متنازعہ
جیکٹ پر درج الفاظ کوئی خفیہ پیغام نہیں، میڈیا جیکٹ کی بجائے دورے کے مندرجات پر توجہ مرکوز رکھے، ترجمان میلانیا
جمعہ 22 جون 2018 17:07
(جاری ہے)
ان کیمپوں میں تقریبا 2،300 بچے موجود ہیں۔ ان بچوں کا زیادہ تر تعلق وسطی اور جنوبی امریکی ممالک سے ہیں جن کے والدین اپنے ممالک سے غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہوئے تھے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو سے امریکا داخل ہونے والے تارکین وطن کے حوالے سے قوانین سخت کر دیئے تھے جس کے تحت غیر قانونی تارکین وطن کو ان کے شیر خوار بچوں تک سے علیحدہ کردیا گیا تھا۔ تاہم میلانیا ٹرمپ نے سب سے پہلے اس غیر انسانی رویئے کی مذمت کرتے ہوئے بچوں کی اپنے والدین سے علیحدگی کو نہایت افسوسناک صورت حال قرار دیا تھا۔معصوم بچوں کی اپنے والدین سے علیحدگی کی دلخراش وڈیوز اور تصاویر پر سوشل میڈیا میں یہ معاملہ زور پکڑ گیا جس پر امریکی صدر نے بچوں کی علیحدگی کے معاملے پر کانگریس کو قانون سازی کا کہا جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز تارکین وطن کو ان کے بچوں کے ساتھ رکھنے سے متعلق ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کردیئے۔ اس صدارتی حکم کے نفاذ کے بعد تارکین وطن والدین کو ان کے بچوں کے ہمراہ رکھا جائے گا۔میلانیا ٹرمپ اپنے ملبوسات اور بالوں کے اسٹائل کے باعث عمومی طور پر میڈیا میں مقبولیت حاصل کرتی رہتی ہیں۔ تارکین وطن کے کیمپ کے دورے پر بھی سابق ماڈل نے مشہور فیشن ڈیزائنر زارا کی تیار کردہ سبز رنگ کی جیکٹ زیب تن کر رکھی تھی جس کی پشت پر ?I REALLY DONT CARE, DO U یعنی مجھے کسی کی پروا نہیں،کیا آپ کو ہی میلانیا ٹرمپ کی جیکٹ نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔ عمومی طور پر لوگوں کا خیال تھا کہ یہ ایک پیغام تھا جو کہ میلانیا کے بارے میں پھیلائے جانے والی افواہوں کا جواب تھا۔ کچھ کا کہنا تھا کہ یہ خاص تارکین وطن سے متعلق میلانیا کی رائے پر تنقید کرنے والوں کے لیے ایک اظہار تھا تاہم میلانیا کے ترجمان نے ان باتوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جیکٹ پر درج الفاظ کے پیچھے کوئی خفیہ پیغام نہیں ہے۔ میڈیا کو جیکٹ کے بجائے دورے کے مندرجات پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیئے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.