بھارت، قرض میں ڈوبے صحافی نے 2معصوم بچوں کو مار کر خودکشی کر لی،
صحافی کی بیوی نے بھی خود کشی کیلئے زہر کا استعمال کیا
جمعہ 22 جون 2018 17:07
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق ہن منت راو ایک تیلگو اخبار میں کام کرتے تھے اور گزشتہ کچھ دنوں سے سنگین مالی بحران کے شکار تھے۔
ان پر تقریبا 10 لاکھ کا قرض تھا جس کی وہ ادائیگی نہیں کر پا رہے تھے۔ اس سلسلے میں سدی پیٹ کے اے سی پی رامیشور نے بتایا کہ ممکن ہے قرض میں ڈوبے ہنومنت نے اپنی پریشان حالی سے تنگ آ کر پہلے بچوں کو ہلاک کیا اور پھر خود بھی پھانسی لگا لی۔ انھوں نے بتایا کہ قرض کی وجہ سے بدھ کے روز ہنومنت نے اپنی بیوی مینا کے ساتھ پہلے تو 5 اور 3 سال کے بچوں کو مار دیا اور پھر اپنی جان دینے کی کوشش کی۔ اس کوشش میں ہنومنت تو کامیاب ہو گیا لیکن اس کی بیوی کو کچھ لوگوں نے اسپتال میں داخل کرا دیا جو اس وقت زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کر لیا اور تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.