کیپٹن (ر) صفدر کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کے اثاثوں کی کل مالیت 4 کروڑ 14 لاکھ روپے ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 22 جون 2018 16:41

کیپٹن (ر) صفدر کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جون 2018ء) : کیپٹن (ر) صفدر کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کے اثاثوں کی کل مالیت 4کروڑ 14 لاکھ روپے ہے۔عام انتخابات 2018ء کی آمد آمد ہے جس کے پیش نظر سیاسی جماعتوں کے اُمیدواروں نے ریٹرننگ آفیسر کے سامنے پیش ہو کر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ عام انتخابات میں حصہ لینے والے اُمیدواروں کے لیے لازم قرار دیا گیا ہے کہ ہر اُمیدوار کاغذات نامزدگی کے ساتھ اپنا ایک بیان حلفی بھی جمع کروائے گا ۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے اثاثوں کے بعد کیپٹن (ر) صفدر کے اثاثوں کی تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں۔جس کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر اپنی اہلیہ مریم نواز سے غریب نکلے ہیں۔

(جاری ہے)

کیپٹن (ر) صفدر کے اثاثوں کی مالیت 4کروڑ 14 لاکھ روپے ہے۔ کیپٹن (ر) صفدر کی پاکستان میں 3100کنال زرعی زمین ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی راجن پور میں 2922 کنال زرعی اراضی ہے۔

کیپٹن (ر) صفدر مانسہر ہ میں 172 کنال اراضی کے مالک ہیں۔ظاہر کئے گئے اثاثوں کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر نے اسلام آبادمیں قسطوں پرایک پلاٹ لیاہواہے اور ۔کیپٹن (ر) صفدر نے سندر انڈسٹریل ایریا کی فلورملزمیں 34 لاکھ روپے سرمایہ کاری کی۔کیپٹن (ر) صفدر نے اسلام آباد میں ایک پلاٹ قسطوں پر لیا ہوا ہے۔یاد رہے 2018ء کے انتخابات میں جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی نے بڑوں بڑوں کے پول کھول دئیے ہیں۔

اور یہی وجہ ہے کہ مریم نواز کی کروڑوں کی جائیداد کا بھی پول کھل گیا ہے۔حالانکہ مریم نواز کا یہ کلپ بہت وائرل ہے جس میں وہ کہتی ہیں کہ میری لندن تو کیا پاکستانمیں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے۔ کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کروائے گئے بیان حلفی میں مریم نواز نے اپنی کروڑوں روپے کی جائیداد کا اعتراف کیا ہے جس کے بعد ان کے جائیداد نہ ہونے کے دعوے جُھوٹے ثابت ہو گئے ہیں۔

مریم نواز کی جانب سے جمع کروائے گئے بیان حلفی میں بتایا گیا کہ مریم نواز 1506 کینال اراضی کی مالک ہیں۔ہ مریم نواز چودھری شوگر ملز میں 4 لاکھ ایک ہزار 455 شئیرز، محمد بخش ٹیکسٹائل مل میں ان کے 4 لاکھ 82 ہزار ایک سو شئیرز، اور حدیبیہ پیپر ملز میں ان کے 4 لاکھ 24 ہزار 2 سو شئیرز ہیں ، مریم نوازان سمیت 5 ملوں میں شئیر ہولڈر ہیں۔ بیان حلفی میں بتایا گیا کہ مریم نواز نے ایک کمپنی کو 70 لاکھ روپے کا قرض بھی دے رکھا ہے۔

2015ء میں انہوں نے چودھری شوگر ملز کو بھی 70 لاکھ روپے کا قرض دے رکھا تھا۔بیان حلفی میں انہوں نے حدیبیہ پیپر مل سمیت دو ملوں کے بند ہونے سے متعلق بھی بتایا۔۔مریم نواز نے بتایا کہ انہوں نے 34 لاکھ 62 ہزار روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے، خاندان کی زیر تعمیر فلور مل میں مریم نواز نے 34 لاکھ 62 ہزار روپے کی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔ مریم نواز کو 4 کروڑ، 92 لاکھ 77 ہزار روپے کے تحائف ملے۔2015ء میں مریم نواز کے پاس 958 کینال زمین تھی ، تین برس کے دورانمریم نواز کی زرعی زمین میں 548 کینال کا اضافہ ہوا۔ مریم نواز نے تین برس میں 64 لاکھ روپے سے غیر ملکی دورے کیے۔ مریم نوازنے بتایا کہ ان کے اثاثوں میں سالانہ 4 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔