Live Updates

میرے کاغذات بلاوجہ ہی مسترد کئے گئے ،ْعائشہ گلا لئی

جمعہ 22 جون 2018 16:37

میرے کاغذات بلاوجہ ہی مسترد کئے گئے ،ْعائشہ گلا لئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ ان کا شاہد خاقان عباسی ا ور عمران خان نیازی سے کوئی موازنہ نہیں ہے ،ْ ان کے کاغذات بلاوجہ ہی مسترد کئے گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں 18 لاکھ کی آمدنی میں پارلیمنٹ کی وہ تنخواہ ظاہر کی جو انہوں نے ایوان میں آئے بغیر وصول کی ۔واضح رہے عام انتخابات 2018 کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، پی ٹی آئی کی منحرف رکن عائشہ گلالئی اور مسلم لیگ (ن) کے رکن سردار مہتاب عباسی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 53 سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات