خرم دستگیر کے اثاثوں کی مالیت ایک کروڑ 28 لاکھ ہے ،ْ دستاویزات

جمعہ 22 جون 2018 16:37

خرم دستگیر کے اثاثوں کی مالیت ایک کروڑ 28 لاکھ ہے ،ْ دستاویزات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) سابق وزیر دفاع خرم دستگیر نے دستاویزات میں اپنے اثاثوں کی مالیت ایک کروڑ 28 لاکھ روپے بتائی ہے، ان کے 2 بینک اکاؤنٹس میں 37 لاکھ 39 ہزار روپے ہیں جب کہ خرم دستگیر ایک کار اور 200 گرام سونے کے بھی مالک ہیں۔

(جاری ہے)

سابق وزیر دفاع سیالکوٹی دروازے کے قریب سینما کے ایک تہائی حصے دار ہیں، وہ جی ٹی روڈ پر واقع کلاتھ مارکیٹ میں بھی ایک تہائی حصے کے مالک ہیں۔دستاویزات کے مطابق خرم دستگیر کو سیٹلائٹ ٹاؤن میں واقع گھر والد کی طرف سے بطور تحفہ ملا، ان کو ڈی سی کالون میں بیوی کی طرف سے پلاٹ بھی بطور تحفہ ملا۔