نوازشریف کیخلاف لندن فلیٹس ریفرنس کا فیصلہ جلد آنےکی راہ ہموار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست غیرمئوثر قرار دے دی،وکیل حتمی دلائل دے رہے ہیں لہذا درخواست غیرمئوثر ہوگئی ہے۔عدالت کا فیصلہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 جون 2018 16:16

نوازشریف کیخلاف لندن فلیٹس ریفرنس کا فیصلہ جلد آنےکی راہ ہموار
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جون 2018ء) : مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف لندن فلیٹس ریفرنس کا فیصلہ جلد آنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواستیں غیرمئوثر قرار دے دی ہیں،قائد ن لیگ نوازشریف نے تینوں ریفرنسزیکجا کرنے کی درخواست دائر کی تھی، وکیل حتمی دلائل دے رہے ہیں لہذا درخواست غیرمئوثر ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے احتساب عدالت میں تینوں ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواست دائر کررکھی تھی۔ جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست پرفیصلہ سنا دیا ہے۔نوازشریف نے درخواست میں اپنے ہی بچوں کوفریق بھی بنایا۔عدالت نے نوازشریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں حتمی دلائل مئوخر کرنے کی استدعا بھی کی تھی۔عدالت نے قرار دیا کہ ایون فیلڈ ریفرنسز میں وکیل حتمی دلائل دے رہے ہیں لہذا درخواست غیرمئوثر ہوگئی ہے۔