اقوام متحدہ کے قیام امن میں چین کا کردار لائق ستائش ہے ،پاکستان

دنیا بھر میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے چین کیساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں اقوام متحدہ کے قیام امن مشنوں کی تربیت بارے چینی اقدام قابل تعریف ہے،محمد صدیق شیخ

جمعہ 22 جون 2018 16:37

اقوام متحدہ کے قیام امن میں چین کا کردار لائق ستائش ہے ،پاکستان
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) پاکستان اقوام متحدہ کے قیام امن میں چین کے بڑھتے ہوئے کردار کا انتہائی معترف ہے اور دنیا بھر میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مل کرکام کرنے کا خواہاں ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹری پاکستانی نمائندہ محمد صدیق شیخ نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکواٹر میں دوسرے اقوام متحدہ پولیس سربراہان کے سربراہی اجلاس میں بتائی کثیرالاشاعت چینی جریدہ چائنہ ڈیلی کے مطابق انہوں نے دنیا بھر میں چین کے ابھرتے ہوئے قائدانہ کردار کو سراہا اور کہا کہ اقوام متحدہ میں ہر سطح پر چین کا کردار قابل ستائش ہے پوری دنیا بالخصوص پاکستان دنیا میں قیام امن کیلئے چین کی کوششوں کو سراہاتی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے قیام امن مشنوں کی تربیت کے لیے چینی اقدام کو سراہاتا ہے پاکستان اقوام متحدہ کے قیام امن مشن میں قریبی 6ہزار جوان شامل کریگا اور قیام امن فوج کی تربیت میں چین کے ساتھ تعاون کریگا۔

دریں اثناء چین کے عوامی تحفظ کے ایگزیٹو نائب وزیر وانگ شیائو ہونگ نے اپنی تقریر میں اقوام متحدہ کے قیام امن کے بارے میں اپنے ملک کے عزم کا اعادہ کیا اور بین الاقوامی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ مو خر الذکر کی کوششوں کی حمایت کرے۔