ایڈن ہاؤسنگ میں اربوں کے فراڈ، پی ٹی آئی کا سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری فیملی کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
"ایڈن ہاؤسنگ" ملکی تاریخ کا بڑا سکینڈل ہے ، اس نے قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچایا، قومی احتساب بیورو کا کارروائی سے گریز چیئرمین اور ادارے کی ساکھ پر منفی اثرات مرتب کرے گا،افتخار چوہدری کیخلاف کارروائی کیلئے قوم کی نگاہیں قومی احتساب بیورو کی جانب اٹھ رہی ہیں، ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کا چیئرمین نیب کے نام خط
جمعہ 22 جون 2018 16:30
(جاری ہے)
اس حوالے سے ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدرینیچیئرمین نیب کو خط لکھ دیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ "ایڈن ہاؤسنگ" ملکی تاریخ کا ایک بڑا سکینڈل ہے۔ افتخار چوہدری، انکی بیٹی، داماد اور سمدھی نے مبینہ طور پر قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچایا۔
معتبر ترین شواہد اور عدالت عظمٰی کے واضح احکامات کے باوجود افتخار چوہدری اور دیگر کیخلاف کارروائی سے گریز پر تشویش ہے۔ایڈن ہاؤسنگ میں بیواؤں، یتیموں اور غریب ملازمین کی جمع پونجی پر ہاتھ صاف کئے گئے۔افتخار چوہدری کیخلاف کارروائی کیلئے قوم کی نگاہیں قومی احتساب بیورو کی جانب اٹھ رہی ہیں۔قوم جاننا چاہتی ہے کہ آئینی طور پر باختیار ادارے نے اب تک افتخار چوہدری، انکی صاحبزادی، داماد اور سمدھی کیخلاف کیا کارروائی کی۔ قومی احتساب بیورو کا کارروائی سے گریز چیئرمین اور ادارے کی ساکھ پر نہایت منفی اثرات مرتب کرے گا۔آئین کی بالادستی اور قانون کے یکساں نفاذ کے علاوہ تکریم کا کوئی رستہ نہیں۔چیئرمین نیب فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لیںاور ملکی تاریخ کے اس بڑے سکینڈل میں ملوث افراد کا انکی حیثیت کی بجائے جرم کی سنگینی کے اعتبار سے محاسبہ کیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
لوٹا ہوا پیسہ پاکستان واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائے گا
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
-
مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
-
پی ٹی آئی عوام کا نہیں سوچ رہی بلکہ اپنے لیڈر کو این آراودلوانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہے
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.